• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ نظم و ضبط کمیشن کا اجلاستازترین

October 08, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 19 ویں مرکزی  کمیشن برا ئے نظم و ضبط معائنہ نے جمعہ کو اپنا 7 واں مکمل اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کے شرکا نے آمدہ 20 ویں کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ قومی کانگریس بارے  مرکزی  کمیشن برا ئے نظم و ضبط معائنہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔

اعلامیہ کے مطابق  یہ رپورٹ 19 ویں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے 7 ویں مکمل اجلاس میں پیش کی جائے گی جو 9 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی  کمیشن برا ئے نظم و ضبط معائنہ کے سیکرٹری ژاؤ لی جی نے اجلاس سے خطاب کیا۔

اجلاس میں مرکزی  مرکزی  کمیشن برا ئے نظم و ضبط معائنہ کے 129 ارکان نے شرکت کی۔ ووٹنگ کا حق نہ رکھنے والے دیگر 2 ارکان بھی اجلاس میں موجود تھے۔