بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ نے بدھ کو بیجنگ میں جنوبی افریقہ کی افریقن نیشنل کانگریس (اے این سی) کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اے این سی کے سیکرٹری جنرل فکیلے مبلولا کر رہے تھے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، حکمران جماعتوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے اور چین-جنوبی افریقہ نیز چین-افریقہ تعلقات اور برکس تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔