• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کے سینئر حکام کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقاتتازترین

November 01, 2022

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار چھائی چی  نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی وی سنٹرل کمیٹی کے سیکرٹریٹ  کے مستقل رکن وو وان تھونگ  کے ساتھ  ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے۔

  وہ  چین  کے دورے میں کمیونسٹ  پارٹی آف ویتنام کی مرکزی  کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ترونگ کے ساتھ ہیں۔

منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ  کمیٹی کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن چھائی نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور جنرل سیکرٹری نگوین فو ترونگ کے درمیان کامیاب مذاکرات نے چین ویتنام تعلقات کی ترقی اور  اس کو نئی تحریک فراہم  کرنے  کے ساتھ ساتھ  دونوں ملکوں  کے سوشلسٹ مقصد کے لئے راستہ متعین کردیا ہے۔

چھائی نے کہا کہ  چین  ویتنام کے ساتھ مل کر دونوں جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، دوستی اور باہمی اعتماد کی عمدہ روایت کو جاری رکھنے اور دونوں جماعتوں کے مابین تبادلوں کے لئے  سیاسی رہنمائی کے کام کرنے کو  تیار ہے۔ 

چھائی نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ تزویراتی رابطے کو مستحکم  بنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے  اور مشترکہ طور پر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین ویتنام کے تعلقات کو اعلیٰ سطح پر  پہنچایا  جا سکے۔

اس موقع پر وو وان تھونگ  نے کہا کہ جنرل سیکرٹری نگوین فو ترونگ اور جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ  کے مابین ملاقات بہت کامیاب رہی اور اس کے اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ویتنام وسیع تر نتائج حاصل کرنے کے لیے ویتنام اور چین دوستی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ملکوں کے مابین  تبادلوں  اور تعاون کے طریقہ کار کا بھرپور استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔