• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے بننے والی ایکسپریس وے پر42لاکھ سے زیادہ گاڑیوں کی آمدروفتتازترین

October 03, 2023

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا میں عوام کے لیےگزشتہ سال نومبر میں باضابطہ طور پر کھولے جانے کے بعد سے  پنوم پن-سیہانوک ویل ایکسپریس وے پرپہلے 11 ماہ میں 42لاکھ  سے زیادہ گاڑیوں نے سفر کیاہے۔

وزارت تعمیرات عامہ وٹرانسپورٹ میں ٹیکنالوجی اورتعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل اورترجمان ہیانگ سوتھیوتھ نے منگل کوشِنہوا کو بتایا کہ نومبر 2022 سے ستمبر 2023 تک، پنوم پن -سیہانوک ویل ایکسپریس وے پر ٹریفک کا مجموعی  حجم  42لاکھ 40ہزار گاڑیاں رہا۔

 چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) کی طرف سے 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے، 187 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے دارالحکومت پنوم پن کو بین الاقوامی گہرے پانیوں کے بندرگاہی  صوبے پریہ سیہانوک سے ملاتی ہے۔

سوتھیوتھ نے کہا کہ ایکسپریس وے سے کمبوڈیا میں سفری اور لاجسٹک نظام کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ دیگرممالک کے ساتھ سیاحت اور تجارتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اسٹریٹجک شاہراہ ہے۔