• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا کے طول وعرض میں نئے چینی سال کا جشنتازترین

January 20, 2023

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیراعظم سمڈیچ ٹیکو ہن سین نے  کہا ہے کہ چین کا نیا قمری سال، یا بہار کا تہواران کے ملک میں وسیع پیمانے پر منایا گیا ہے۔

2023 میں نیا چینی سال جسے خرگوش کا سال قرار دیا گیا ہے، 22 جنوری سے شروع ہوگا۔

دارالحکومت پنوم پن  کے مضافاتی علاقے  میں ایک نئے قومی اسپتال کی تعمیراتی سائٹ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ہن سین نے کہا کہ ان کی اہلیہ بون رینی، چینی نژاد کمبوڈین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی، بچے اور نواسے بھی نیا چینی سال مناتےہیں۔

نئے چینی سال پر اگرچہ  کمبوڈیا میں عام تعطیل نہیں ہوتی، لیکن یہ ملک کے طول وعرض میں منایا جاتا ہے اوراس موقع پر کچھ اسکول، نجی کمپنیاں اور ادارے ازخود بند ہوجاتے ہیں۔

 

کمبوڈیا کےدارالحکومت پنوم پن میں نئے چینی سال کی مناسبت سے ایک پبلک پارک کو سجایا گیا ہے۔(شِنہوا)

 

کمبوڈیا کی پناساسترا یونیورسٹی کے نائب صدر سامبو منارا کا کہنا ہے  کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، اقتصادیات اور ثقافت میں قریبی تعلقات کی بدولت نئے چینی سال نے ہر سال ملک میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ کمبوڈینز کی ایک بڑی تعداد چینی نسل سے ہے، اور ہمارا اندازہ ہے کہ تقریباً 80 فیصد کمبوڈین شہری علاقوں میں اور 40 فیصد دیہی علاقوں میں رہنے والے نئے  چینی سال کا جشن مناتے ہیں۔