سیہانوک ویل (شِںہوا) کمبوڈیا کی 20 سالہ طالبہ ایو تھونا نے سیہانوک ویل انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی بی ٹی) میں تعلیمی وظیفہ حاصل کرنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول انہیں پیشہ ورانہ اور چینی زبان کی مہارت دونوں فراہم کررہا ہے۔
ٹیوشن فری ایس آئی بی ٹی ایک یونیورسٹی سطح کا اسکول ہے جسے چین کے ووشی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کامرس (ڈبلیو ایکس آئی سی) اور سیہانوک ویل اسپیشل اکانومی زون (ایس ایس ای زیڈ) نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔
صوبہ تاکیو کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والی تھونا ہائی اسکول کی گریجویشن کے بعد یونیورسٹی تعلیم کی استطاعت نہیں رکھتی تھیں۔ اسے خوش قسمتی سے ایک دوست سے ایس آئی بی ٹی کے 4 سالہ تعلیمی وظیفے کا معلوم ہوا جس کے لئے اس نے درخواست دی جو 2022 میں منظور ہوگئی۔
اب تھونا ایس آئی بی ٹی میں بزنس مینجمنٹ کے اپنے دوسرے سال میں ہیں۔ وہ شام کو پڑھتی ہیں اور دن میں ایس ایس ای زیڈ میں کام کرتی ہیں۔
وہ پڑھائی میں ماہر ہے اور فنکارانہ صلاحیت کی بھی حامل ہے۔ انہوں نے اسکول کے پرنسپل سے کوکربٹ بانسری بجانا اور چینی گیت گانا سیکھا۔ رواں سال مئی میں انہوں نے کمبوڈیا میں چائنیز برج- چائنیز مہارت مقابلے کا فائنل جیتا تھا۔
فیکٹری سے ملنے والی تنخواہ نہ صرف اس کے اخراجات کو پورا کرتی ہے بلکہ ان کے اہلخانہ کے مالی دباؤ کم کرنے میں بھی معاون ہے جس سے وہ گھر کے لیے معاش کا اہم ذریعہ بن گئی ہے۔