• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کیپیٹل فسادات کی تفتیش کرنے والے امر یکی ایوان کے پینل کی مجرمانہ کارروائی کی سفارشاتتازترین

December 29, 2022

واشنگٹن (شِنہوا) کیپیٹل فسادات کی تفتیش کرنے والی امریکی ہا ؤس کی سیلیکٹ کمیٹی نے محکمہ انصاف کو مجرمانہ کارروائی کے لئے سفارشات دی ہیں۔

کمیٹی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بغاوت کے لئے اکسانے، امریکہ کو دھوکہ دینے کی سازش، جھوٹا بیان دینے کی سازش اور سرکاری کارروائی میں خلل ڈالنے کا مرتکب قرار دیا ہے۔ 

امریکی قانونی تجزیہ کاروں کے مطابق محکمہ انصاف قانونی طور پر اس مجرمانہ کارروائی کی سفارشات پر عملدرآمد کا پابند نہیں ہے۔ اس پر عمل کرنا یا نہ کرنا محکمے کی صوابدید پر منحصرہے۔

محکمہ انصاف  کیپیٹل ہل فسادات کی اپنی تفتیش کررہا ہے۔ 6 جنوری 2021 کو 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی  تصدیق کے لئے ہونے والے مشتر کہ اجلاس میں ٹرمپ کے حامیوں نے رکاوٹ ڈالی تھی۔

ری پبلیکن پارٹی کے ٹرمپ 2020 میں وائٹ ہاؤس کی صدارتی دوڑ میں ڈیموکریٹک جو بائیڈن سے ہار گئے تھے تاہم انہوں نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور انتخابات میں دھاندلی بارے اپنے بے بنیاد دعوے کو فروغ دیا۔

7 ڈیموکریٹس اور 2 ری پبلیکنز پر مشتمل کمیٹی نے اپنے اجلاس میں حتمی رپورٹ کی منظوری بھی دی جو بدھ کو جاری کی جائے گی۔

ٹرمپ نے بار بار کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنےبارے ہونے والی تفتیش کو سیاسی قرار دیا۔ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس کے لئے اپنی تیسری مہم کا آغاز کیا ہے۔