• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کیپ ٹاؤن 2030 تک افریقہ کا امیر ترین شہربن جائے گا، رپورٹتازترین

April 24, 2024

کیپ ٹاؤن(شِنہوا) جنوبی افریقہ کاشہرکیپ ٹاؤن  2030 تک افریقہ کا امیر ترین شہر بننے کے لیے اپنے ملک کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ سے آگے نکل جائے گا۔

انٹرنیشنل ویلتھ ایڈوائزری فرم،ہینلے اینڈ پارٹنرزکی طرف سے شائع افریقہ ویلتھ رپورٹ2024 کے مطابق اس وقت براعظم افریقہ میں سرمایہ کاری کے قابل مجموعی دولت کا تخمینہ 25کھرب ڈالرہے،جبکہ اس کی کروڑ پتی آبادی میں آئندہ 10 سالوں میں 65 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

نیوورلڈ ویلتھ کے تعاون سےتیارکردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت افریقہ میں 10لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ نقد سرمایہ رکھنے والے لکھ پتی افراد کی تعداد1لاکھ35ہزار200 جبکہ 10کروڑ ڈالر یا اس سے زیادہ نقد دولت کے مالک کروڑ پتی افراد کی تعداد342 اورارب پتی افراد کی تعداد21 ہے۔

جنوبی افریقہ کے شہرکیپ ٹاؤن کے وکٹوریہ اینڈ الفریڈ ساحل اورٹیبل پہاڑ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

رپورٹ کے مطابق مالی لحاظ سے مشکل گزشتہ دہائی جس کے دوران براعظم کے لکھ پتی افراد کی تعداد میں20 فیصد کمی ہوئی،جنوبی افریقہ میں کسی بھی دوسرے افریقی ملک کے مقابلے میں لکھ پتی افراد کی تعداد دو گنا سے بھی زیادہ ہے،جہاں 37ہزار400  لکھ پتی افراد، 52کروڑ پتی اور5ارب پتی ہیں۔جنوبی افریقہ کے بعد مصر میں15ہزار600 افراد لکھ پتی،52کروڑ پتی اورسات ارب پتی ہیں۔