کیوبا میں چینی ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ وسط خزاں تہوار کا جشنتازترین
September 12, 2022
ہوانا (شِنہوا) کیوبا اور اس جزیرے کے چینی رہائشی افراد نے ہوانا کے چائنہ ٹاؤن میں وسط خزاں کا تہوار منایا۔
سان فین کون اسکوائر میں ہفتہ کے روزشرکاء چینی ٹیبل گیمز، روایتی مصوری اور خطاطی کی نمائشوں، مارشل آرٹس کے مظاہروں، موسیقی کے مقابلوں اور مساج سیشنزسے محظوظ ہوئے۔
وسط خزاں تہوار موسم خزاں کی کاشت کے مناسبت سے منایا جاتا ہے جو کہ چینی قمری کیلنڈر کے آٹھویں مہینے کے 15 ویں دن منعقد کیا جاتا ہےاور رواں سال ہفتہ کو منایا گیا۔
خاندان کے دوبارہ ملاپ کی علامت کے حوالے سے روایتی چینی مون کیکس بنانے پر مبنی ایک مقابلہ ہوا، اسے ایک مقبول پلازہ میں منعقد کیا گیا جس کو سرخ لالٹینوں سے سجایا گیا تھا۔
چینی زبان کی 23 سالہ طالبہ کیملا فیلز نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی ثقافت اور روایات کے بارے میں مزید معلومات کے حصول کا یہ ایک اچھا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکجہتی، حمایت اور اجتماعیت کے احساس کا اظہار کرنے کے لئے ایک اچھا موقع ہے۔ یہ تہوار امن کا مضبوط پیغام دیتا ہے۔
ہوانا میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے کیوبا سے تعلق رکھنے والی ڈائریکٹر یوربیلیس روزل نے کہا کہ چینی لوگوں کا قدیم زمانے سے چاند کے ساتھ ایک خصوصی تعلق رہا ہے۔ ہمیں مون کیکس کھانے میں بہت مزہ آتا ہے۔