نیروبی(شِنہوا)کینیامیں چینی سفارت خانے نے مقامی طلباء کے ساتھ تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کے لیے ایک تعارفی تقریب کا انعقاد کیا۔
"سفارت خانے کے اندراورسفیرسےپوچھیں" کےعنوان سے منعقد ہونےوالےاس پروگرام میں کینیا ہائی سکول اورالائنس ہائی سکول کےطلباءکواکٹھا کیا گیاجوکینیا کےدومعروف سیکنڈری سکول ہیں۔
کینیا میں چین کے سفیر ژو پھنگ جیان نے کہا کہ انٹرایکٹو سیشن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ تعلیم اور ثقافتی تبادلے کینیا کےساتھ چین کے تعاون کا کلیدی حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر کینیا کے طلباء کی میزبانی کرنے پر بہت خوش ہیں۔ یہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ تعاون کے طریقے تلاش کرنے کے لیے ایک دوستی کا دورہ ہے۔ ژونے کہا کہ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ طلباء کینیا میں چینی سفارت خانے کے کام کے بارے میں اپنی آراء دیں۔
کینیا کے شہر نیروبی میں چینی سفارت خانے کی طرف سے منعقدہ ایک تعارفی تقریب کے دوران طلباء ایک مصنوعی ڈریگن بوٹ ریس میں حصہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)
انہوں نے کہا کہ چین میں تعلیم، صحت، ٹیکنالوجی کی ترقی اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں مواقع موجود ہیں، انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ چین میں ان شعبوں میں مزید تعلیم حاصل کریں۔
ژونے کہا کہ چین اور کینیا دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے جس نے بہت سے شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے لحاظ سے تیزی سے ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پروان چڑھ رہے ہیں اور انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے خوشگوار تعاون کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔