نیروبی(شِنہوا) کینیا میں ایک مصروف شاہراہ پرٹریفک کے ایک خوفناک حادثے میں یونیورسٹی کے کم از کم 11 طلباء ہلاک اور42 دیگر زخمی ہو گئے۔
کینیا کے جنوبی شہر ووئی کی ذیلی کاؤنٹی کے پولیس کمانڈر دسالا ابراہیم کے مطابق حادثہ نیروبی-ممباسا ہائی وے پرووئی کے نزدیک کینیاٹا یونیورسٹی کی بس اور ایک ٹرک کے درمیان ہوا۔ تعلیمی دورے کے لیے ساحلی شہر ممباسا جانے والی بس میں تقریباً 60 طلباء سوار تھے جو مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز شام 5 بجے کے قریب مونگو کے علاقے میں ٹرک سے ٹکرا گئی۔
پولیس افسرابراہیم نے بتایا کہ تقریباً 42 طالب علموں کو زخمی حالت میں مختلف ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔ جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔