• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا میں ٹریفک حادثے میں 15 افراد ہلاک ،7زخمیتازترین

January 09, 2024

ناکورو، کینیا(شِنہوا)کینیا کے مغربی علاقے میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے۔کوریسوئی نارتھ سب کانٹی کے پولیس کمانڈرجودا گتھینگے نے منگل کوبتایا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر45 منٹ پر ایلڈورٹ-ناکورو ہائی وے پر پیش آیا،جہاں مسافر بس اور شٹل بس آپس میں ٹکراگئیں۔گتھینگے نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ بالغ اور سات بچے شامل ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔