نیروبی(شِنہوا)کینیا میں چینی سفارتخانے کے زیراہتمام دارالحکومت نیروبی کی وسیع و عریض کچی آبادی ماتھارے میں واقع میکڈو بیجنگ سکول میں ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے میکڈو بیجنگ سکول میں کینیا میں چینی سفارتخانے کی ثقافتی قونصلر ژاؤ می فین(بائیں) ثقافتی نمائش میں شریک طالبہ کو تحفہ دے رہی ہیں۔(شِنہوا)
کینیا میں چینی سفارتخانے کی ثقافتی قونصلر ژاؤ می فین نے کہا کہ تقریب کا مقصد دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کینیا کے لوگ چینی ثقافت کے بارے میں مزید جانیں اور سمجھیں اور چینی عوام بھی کینیا کی ثقافت کے متعلق مزید جان سکیں۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے میکڈو بیجنگ سکول میں ایک چینی استاد طلباء کو چینی آلہ موسیقی ہولوسی بجانا سکھا رہی ہے۔(شِنہوا)
تقریب کے دوران کینیا اور چین کے شراکت داروں نے اپنے اپنے ممالک کے مشہور روایتی گیت پیش کئے۔ انہوں نے مشترکہ طور پر چینی آلہ موسیقی ہولوسی کی کارکردگی بھی دیکھی۔ ہولوسی ہوا سے بجنے والا ایک چینی آلہ موسیقی ہے۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے میکڈو بیجنگ سکول میں طلباء اور چینی حکام ایک ثقافتی گیت گا رہے ہیں۔(شِنہوا)