• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کینیڈا کی جانب سے ای وی ٹیرف عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہیں:چینی وزارت تجارتتازترین

August 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کینیڈا کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) پر اضافی درآمدی محصولات عائد کرنے کے اعلان کے خلاف سخت عدم اطمینان اور اس کی بھرپور مخالفت کا اظہار کیاہے۔

کینیڈا کی حکومت نے گزشتہ روز ای ویزکے ساتھ ساتھ چین سے درآمد کی جانے والی اسٹیل اور ایلومینیم کی مصنوعات پر نئی ٹیرف پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا کی حکومت نے حقائق اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے علاوہ چین کی جانب سےاس حوالے سے بار بار کی جانے والی واضح مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے  یکطرفہ اقدام اٹھایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کینیڈا کو اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرنا چاہیے اور یہ کہ چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔