• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کینیڈا کی دوسری بڑی ائیر لائن کا ہڑتال کے باعث مزید 235 پروازیں منسوخ کرنےکا اعلانتازترین

June 30, 2024

وینکوور(شِنہوا)کینیڈا کی دوسری سب سے بڑی ایئر لائن ویسٹ جیٹ گروپ نے اپنے طیاروں کی دیکھ بھال کرنے والے انجینئرز کی ہڑتال کی وجہ سے مزید 235 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیاہے۔

کمپنی کے مطابق مزید پروازوں کی منسوخی سے 30 ہزار مسافر متاثر ہوں گے، اس سے قبل ہفتے کے روز  150 پروازوں کی منسوخی سے 20 ہزار مسافر متاثر ہو ئے تھے۔

ایئرکرافٹ میکانکس فریٹرنل ایسوسی ایشن (اے ایم ایف اے) کی ہڑتال کی وجہ سے پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے۔اے ایم ایف اے جو 670ویسٹ جیٹ مینٹیننس انجینئرز کی نمائندگی کرتی ہے نے جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 30 منٹ(پاکستانی وقت ہفتہ صبح چار بج کر 30 منٹ) پر ہڑتال شروع کی تھی۔

ویسٹ جیٹ کے صدر ڈیڈریک پین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی  اس معاملے میں مداخلت کے لیے ہر راستہ تلاش کر رہی ہے اور ایک مستحکم نیٹ ورک کو برقرار رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے جبکہ ہم اپنی پروازوں کو محفوظ اور کنٹرول شدہ انداز میں کم کرتے ہیں۔

ویسٹ جیٹ کے مطابق رواں طویل اختتام ہفتہ کے دوران  2 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مسافروں نے سفر کرنا ہے، کمپنی نے کینیڈا بھر کے اسٹیشنوں میں اپنے طیاروں کو پارک کرتے ہوئے وزیر محنت اور کینیڈا انڈسٹریل ریلیشنز بورڈ سے  اس معاملے  میں فوری مداخلت کا مطالبہ  کیا ہے۔