• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کینیا کے صدر کا چین کے ساتھ دوستی مضبوط کرنے کا عزمتازترین

February 11, 2024

نیروبی (شِنہوا) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے چینی نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کینیا ۔ چین دوستی میں پیشرفت کاعزم ظاہر کیا ہے۔

چین کا اہم ترین تہوار چینی نیا سال یا موسم بہار تہوار رواں سال 10 فروری سے شروع ہوا ہے۔

دارالحکومت نیروبی میں جاری ایک بیان میں کینیا کے صدر ولیم روٹو نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ چین اورکینیاکے درمیان دوستی نے باہمی اعتماد اور ترقی کے عزم کی بنیاد پر زبردست اور مضبوط تعلقات قائم کئے۔

کینیا کے صدر نے کہا کہ ڈریگن سال کا خیرمقدم کرتے ہیں جو اچھی صحت، خوش قسمتی، طاقت، مضبوطی اور دانشمندی کی علامت ہے اور یہ ہماری خواہش ہے کہ کینیا کی حکومت اور عوام اس راستے پر آگے بڑھیں جس کا تعین ہم نے  کینیا ۔ چین سٹریٹجک شراکت داری کے لئے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں دوست ممالک نے باہمی فائدے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر مضبوط تعلقات میں پیشرفت کی ہے۔

ولیم روٹو نے کہا کہ وہ اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ کینیا میں چینی برادری کے ارکان کو وہ تعاون حاصل ہے جو انہیں اپنےگھر سے دور ہوتے ہوئے بھی گھر کا احساس دلاتا ہے جبکہ چینی برادری کا کینیا اور چین کے درمیان تبدیلی پر مبنی شراکت داری میں اپنا ایک کردار ہے۔

چین اور کینیا نے 14 دسمبر 2023 کو سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی تھی۔