بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینیڈا کو فوری طور پر چین کو بدنام اور عوام کو گمراہ کرنا بند کرنا چاہئے۔
ترجمان ژاؤ لی جیان نے یہ بات معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کینیڈا کے وفاقی انتخابات میں چین کی مبینہ مداخلت بارے سوال کے جواب میں کہی۔
ژاؤ نے کہا کہ چین کبھی بھی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں کسی بھی ملک کی مداخلت کا سخت مخالف ہے۔
ژاؤ نے مزید کہا کہ کینیڈا کے عائد کردہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔