نیروبی (شِنہوا) کینیا میں چین کی تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے کو افریقہ مشارکی ایوارڈز کے دوسرے ایڈیشن میں نقل و حمل میں بہترین تکنیکی جدت سازی کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
ایکسپریس وے کو چلانے والی کمپنی کو خصوصاً اس کے الیکٹرانک ٹول کلیکشن (ای ٹی سی) سسٹم کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ایکسپریس وے کی یہ جدت سازی گاڑی چلانے والوں کو ایکسپریس وے کے استعمال کے لئے بلا تعطل ادائیگی کرنے کے قابل بناتی ہے۔
اس سروس کو استعمال کرنے کے لئے کوئی بھی اپنے شناختی کارڈ اور لاگ بک کی کاپی فراہم کرکے اندراج کرتا ہے اور ان کی گاڑیوں میں ایک چپ نصب کی جاتی ہے جس کے ذریعے وہ سروس کے لئے رقم ادا کر تے ہیں۔
ای ٹی سی سسٹم گاڑی چلانے والوں کے لئے پرکشش بن گیا ہے ۔ اس سے وقت کی بچت ہوتی ہے کیونکہ کسی کو سروس بارے ادائیگی کرنے کے لئے قطار میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اور جدید شاہراہ کا انتظام کرنے والی موجا ایکسپریس وے کمپنی رعایت پیش کرتی ہے۔
موجا نے صارفین کو آگا ہ کیا ہے کہ ہمیں ووٹ دینے کے لیے ایک اکاؤنٹ بنائیں، کیٹگری منتخب کریں، مطلوبہ معلومات مہیا کریں اور ووٹ پر کلک کریں۔