اوٹاوا (شِنہوا) کینیڈا کے شہر ساسک چیوان کے متعدد مقامات پر چاقو کے وار سے 10 افراد ہلاک اور کم از کم 15 دیگر زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وسطی کینیڈا کے صوبے میں جیمز اسمتھ کری نیشن اور ویلڈن میں 13 واقعات ہوئے ہیں اور وہ 2 مشتبہ افراد کی تلاش میں ہیں۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا، ساسک چیوان میں ہر شخص کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ حالیہ برسوں میں ہونے والے واقعات میں سب سے بڑے اور اہم واقعات ہیں۔
صوبے بھر میں چاقو زنی سے ہلاکتوں کے واقعات میں ملوث ملزمان بارے جاری کردہ انتباہ کو 2 پڑوسی صوبوں مینی ٹوبا اور البرٹا تک بڑھا دیا گیا ہے۔ پورے ساسک چیوان میں پولیس چیک پوسٹس بھی قائم کردی گئی ہیں۔
جیمز سمتھ کری نیشن ، ویلڈن سے تقریباً 25 کلومیٹر شمال مشرق اور پرنس البرٹ سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ جیمز سمتھ کری نیشن میں مقامی حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے جو 30 ستمبر کو شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق یکم اکتو بر کو صبح 4 بجے ) تک لاگو رہے گی۔