یاؤندے(شِنہوا)کیمرون میں ایک بس حادثے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ یہ سانحہ منگل کی سہ پہرملک کے مشرقی اور ادماوا علاقوں کو ملانے والی شاہراہ کے ساتھ واقع ایک گاؤں میں پیش آیا۔
پولیس نے کہا کہ بس کا ڈرائیورجو ادماوا کے علاقائی چیف ٹاؤن نگاؤنڈرے کی طرف جا رہا تھا کہ ایندھن لے جانے والی گاڑی اس کے قابو سے باہر ہو کرحادثے کا شکار ہو کردھماکے سے پھٹ گئی ۔
کیمرون کے سرکاری ریڈیو ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ سات خواتین بھی ہلاک ہوئیں۔