یاؤندے(شِنہوا)کیمرون کے دارالحکومت یاؤندے میں مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
علاقے کے گورنرناصری پال بیا نے پیر کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسلسل موسلا دھار بارش سے یاؤندے کے مضافاتی علاقے مانکولوکے پہاڑی علاقے کی زمین سرک گئی جس سے نشیبی علاقے میں گھروں میں سوتے ہوئے افراد دب گئے۔
گورنرناصری پال بیا نے کہا لاشیں تاحال زمینی تودے کے نیچے دبی ہوئی ہیں۔
جائے وقوعہ پر فائر فائٹرز کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔