• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کیلیفورنیا ،ہیلی کاپٹر حادثے میں سوار تمام 6 افرادہلاکتازترین

February 11, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا) کیلیفورنیا  اورنیواڈا سرحد کے قریب  گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر  حادثے کے 16 گھنٹے بعد سوار6 افراد میں سے کوئی زندہ نہیں ملا سکا۔

سان برنارڈینو کاؤنٹی شیرف کے محکمہ کے مطابق جمعہ کو رات 10 بج کر 12 منٹ  کے قریب نیواڈا کی سرحد کے  مغرب میں واقع  نیپٹن کےقریب 20 افراد پر مشتمل ایک چھوٹی سی آبادی 15-فری وے کے مشرق میں ایک ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی اطلاع ملی۔

سی بی ایس نیوز چینل کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے چھ افراد میں نائجیریا کا ایک بینکر، اس کی بیوی اور بیٹا شامل ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر افراد کی شناخت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی جگہ کا معائنہ کرنے اور متعلقہ حالات کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم روانہ کی ہے۔