• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

کیلیفورنیا فائرنگ واقعہ،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی ایشیائی امریکی برادری کے ساتھ اظہاریکجہتیتازترین

January 25, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس امریکی ریاست کیلیفورنیا کےمونٹیری پارک میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ سےغمزدہ ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق لاس اینجلس کے مرکزسے16 کلومیٹرمشرق میں مونٹیری پارک شہر میں ہفتے کی رات فائرنگ کے واقعہ میں پانچ خواتین اور پانچ مرد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہو ئے۔ پیر تک مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔

اقوام متحدہ سربراہ کے چیف ترجمان سٹیفن  ڈوجارک نےایک بیان میں کہا کہ اونتونیوگوتریس متاثرین کے اہل خانہ اور پیاروں کےساتھ دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نے امریکہ میں ایشیائی نژاد امریکی برادری کےساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا ہے۔