کیف(شِنہوا)یوکرائن کے وزیرداخلہ ڈینس موناسٹیرسکی بدھ کی صبح ہونیوالے ایک ہیلی کاپٹرحادثے میں ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کیف کے علاقے میں واقع قصبے برووری میں ایک کنڈرگارٹن کے نزدیک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے باعث مرنیوالے 18 افراد میں یوکرائنی وزیرداخلہ کے نائب ییوین ینین بھی شامل ہیں۔