• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

خطے میں کسی گروپ کی کارروائیوں کے ذمہ دار نہیں ہیں:ایرانتازترین

January 30, 2024

تہران(شِنہوا) ایران نے کہا ہے کہ وہ  خطے میں کسی فرد یا گروہ کی کارروائیوں کا ذمہ دارنہیں ہے۔

سرکاری خبرایجنسی ارنا کی منگل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے  امیرسعید ایراوانی نے سلامتی کونسل کے موجودہ صدرفرانس کے سفیر کے نام خط  لکھا ہے،جس میں امریکی ایلچی کے گزشتہ دنوں کے خط میں ایران کے خلاف عائد کیے گئے غیر ضروری الزامات کا جواب دیا گیاہے۔

ایرانی ایلچی  نے کہا کہ امریکی سفیرکا خط غیر ضروری حوالہ جات پر مشتمل تھا،  جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج سے وابستہ ملیشیا گروپ عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں اور تنصیبات کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان بے بنیاد الزامات کوواضح طور پر مسترد کرتا ہے،کونسل کواس سے پہلے لکھے گئے ایرانی خطوط میں بھی اس موقف پر زوردیا گیا تھا ، انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج سے ایسا کوئی گروپ وابستہ نہیں ہے، چاہے وہ عراق  شام یا کسی اور جگہ پر ہو، جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر ایران کے کنٹرول میں ہو یا ملک کی جانب سے کسی کے خلاف کارروائی کرتا ہو۔