چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے نان چھانگ میں سفید کونج پویانگ جھیل کے کنارے سفید کونج کے تحفظ کے علاقے پر اُڑ رہے ہیں۔(شِنہوا)
نان چھانگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں مسلسل گرم موسم اور کم بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی خشک سالی نے ملک کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ کو 75 فیصد تک کم کر دیا ہے۔
صوبائی محکمہ آبی وسائل نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 10 بجے تک جھیل کا کل رقبہ 737 مربع کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے سے 2ہزار203 مربع کلومیٹر کم ہے۔
جھیل کے تاریخی شنگژی ہائیڈرولاجیکل اسٹیشن پر پانی کی سطح جمعرات کی صبح 10 بجے تک کم ہو کر 10.12 میٹرز رہ گئی تھی، جو 22.63 میٹرز کی ریکارڈ بلندی کے نصف سے بھی کم ہے۔