نیروبی(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ خوراک کے ضیاع اور نقصان کا بحران عالمی سطح پر خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے، جس سے بھوک، غربت اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
یو این ای پی فوڈ ویسٹ انڈیکس رپورٹ 2024 کا دوسرا ایڈیشن گزشتہ روزکینیا کے دارالحکومت نیروبی میں زیرو ویسٹ کے ہفتہ کو آنے والے بین الاقوامی دن سے جاری کیاگیا۔
برطانیہ کے ماحولیاتی خیراتی ادارے ڈبلیو آر اے پی اور یو این ای پی کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا بھر میں 1ارب5کروڑ ٹن خوراک ضائع کی گئی، جو 132 کلوگرام فی فرد کے برابر اور صارفین کے لیے دستیاب تمام خوراک کا پانچواں حصہ ہے۔
یو این ای پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے دنیا میں خوراک کی کمی اور فضلہ کے بڑھتے ہوئے بحران پر تنقید کی ،جہاں سالانہ 78کروڑ30لاکھ لوگ بھوک سے متاثر ہوتے ہیں جبکہ 15کروڑ بچے دائمی غذائی قلت کی وجہ سے کمزور رہ جاتے ہیں۔