کویت سٹی(شِنہوا) خلیجی خطے کے پہلے چینی ثقافتی مرکز نے کویت کے حوالی گورنریٹ میں اپنا آزمائشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کویت نیشنل کونسل فار کلچر، آرٹس اینڈ لیٹرز کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل موسیٰ ضمیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ نہ صرف چین کا ثقافتی مرکز ہے بلکہ کویت کا ثقافتی مرکز بھی ہے۔
کویت میں چین کے سفیر ژانگ جیان وی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی خطے میں پہلے چینی ثقافتی مرکز کے آزمائشی آپریشن نے چین اور کویت کے درمیان خصوصی دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
ژانگ نے مزید کہا کہ یہ نئے دور میں چین اور خلیج کے درمیان ثقافتی تبادلوں کی ترقی کی قیادت کرے گا اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ عرب برادری کی ثقافتی بنیاد کو مزید مستحکم کرے گا۔
تقریب میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں کویت چائنیز کلچرل سینٹر کے ڈائریکٹر شیا جیان فینگ، کویتی حکام، کویت کے شاہی خاندان کے ارکان اور کویت میں چینی کاروباری اداروں کے نمائندے شامل تھے۔