• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور ایران سب چین کے دوست ہیں، چینی وزارت خارجہتازترین

December 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا  ہے کہ جی سی سی (خلیج تعاون کونسل) کے ممالک اور ایران سب  چین کے دوست ہیں۔ چین اور جی سی سی تعلقات اور نہ ہی چین۔ ایران تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف ہیں۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بیان معمول کی ایک پریس بریفنگ  کے دوران ان تبصروں کے جواب میں دیا جس میں کہا گیا ہے  کہ چین جی سی سی ملکوں  کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، ایسے میں وہ  ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو نظرانداز نہیں کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ چین اور خلیج تعاون کونسل  کا سربراہی اجلاس چین ۔جی سی سی تعلقات کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اس سربراہی اجلاس  کے اختتام پر چین اور جی سی سی کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا اور دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے 2023-2027 کے ایکشن پلان  کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان تعلقات کی ترقی کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ عملی تعاون کو فروغ دینا اور دونوں جانب کے عوام کو فوائد پہنچانا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ چین اور ایران روایتی دوستی  سے مستفید ہورہے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین اور ایران نے مشترکہ طور پر ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم  بنانے اور اسے فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں نئی پیشرفت بارے رابطے اور ہم آہنگی بڑھانے کے لیے تیار ہے۔