• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

خلائی لیب مینگ تیان کو خلا میں لے جانیکے لیے راکٹ کو لانچنگ مقام پر پہنچادیا گیاتازترین

September 03, 2022

وین چھانگ، ہائی نان(شِنہوا) چین کے خلائی سٹیشن کے لیب ماڈیول مینگ تیان کو خلا میں بھیجنے کے لیے لانگ مارچ-5 بی وائی 4 کو جنوبی صوبے ہائی نان میں وین
چھانگ کے لانچنگ مرکز پہنچادیا گیا ہے۔چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے ہفتہ کو بتایا کہ لیب ماڈیول مینگ تیان کو راکٹ کے ساتھ جوڑا جائے گا اور حتمی ٹیسٹ مکمل کیے جائیں گے۔لیب ماڈیول کو اس سے پہلے لانچنگ سائٹ پر پہنچایا گیا ہے۔خلائی ایجنسی کے مطابق، لانچنگ سائٹ پر اکتوبر میں طے شدہ لانچ مشن کی تیاریاں جاری ہیں۔