• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

قبرص میں انسان ہزاروں سال پہلے آباد ہوئے تھے:آسٹریلوی تحقیقتازترین

May 17, 2024

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا میں کی گئی ایک  تحقیق کےمطابق ماہرین کے پہلے خیال کے برعکس  قبرص میں انسان ہزاروں سال پہلے آباد ہوئے تھے۔

 جمعہ کو شائع ہونے والی تحقیق میں، جنوبی آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی کی ٹیم نے دریافت کیا کہ قبرص میں سب سے پہلے انسانوں کی آمد 14ہزار257سال قبل برفانی عہد(پلائسٹوسین) کے دوران ہوئی،جو اس سے پہلے خیال کردہ دور سے ہزاروں سال پہلے کا عہد ہے۔

پلائسٹوسین عہد 20لاکھ  سال سے تقریباً 11ہزار700 سال پہلے تک کا درمیانی دور تھا۔    فلنڈرز یونیورسٹی کے کالج آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کےاس تحقیق کے مصنف کوری بریڈ شا نے ایک بیان میں کہا کہ اس تحقیق کے نتائج گزشتہ مطالعات کی تردید کرتے ہیں جس میں بتایا گیا تھا کہ بحیرہ روم کے جزائر پلائسٹوسین عہد کی شکاری آبادیوں کے لیے ناقابل رسائی اوررہنےکے لیے ناسازگار تھے۔