آستانہ(شِنہوا)قازقستان کے کاراگنڈا ریجن میں کوسٹینکو کان میں آتشزدگی سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ18 زخمی کان کن ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ہفتہ کومقامی میڈیا نے کان کی مالک کمپنی آرسیلر متل تیمرٹاؤ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اب تک 21 کان کنوں کی لاشیں ملی ہیں اور23 کان کن اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اس سے پہلے ہفتے کے روز گورنر یرماگنبیت بلیک پائیف نے کہا کہ کان میں آگ صبح کے وقت لگی۔
واقعہ کے وقت کان میں 252 افراد موجود تھے جبکہ208 کان کنوں کو نکالا جا چکا ہے۔