• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کاربن اخراج میں کمی کے لیے بھارت کی توانائی کمپنی اور مٹسوبشی میں ایم اویو پر دستخطتازترین

October 17, 2022

نئی دہلی(شِنہوا)  کاربن اخراج میں کمی کی کوششوں کے تحت بھارت کی نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) نے جاپان کی مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز اور اس کی ذیلی کمپنی مٹسوبشی پاور انڈیا کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

وفاقی وزارت بجلی کی جانب سے پیر کو ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ  ایم او یوکے تحت شمالی ریاست اتر پردیش میں این ٹی پی سی اوریا گیس پاور پلانٹ میں نصب ایم ایچ آئی-701 ڈی گیس ٹربائنز میں قدرتی گیس کے ساتھ  ہائیڈروجن کی ملاوٹ سے کو-فائرنگ کی فزیبلٹی کی راہ ہموار ہوگی۔

این ٹی پی سی 70ہزار234 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ بھارت کی سب سے بڑی مربوط توانائی کمپنی ہے۔ اوریا گیس پاور پلانٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 663 میگاواٹ ہے، جس میں چار گیس ٹربائن کمبائنڈ سائیکل موڈ میں کام کر رہی ہیں۔