• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کانگو کو آئندہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے تو قعات وابستہ ہیں، وزیرتازترین

October 01, 2023

برازاویل (شِنہوا)  کانگو  کے بین الاقوامی تعاون اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے وزیر ڈینس کرسٹل ساسو نگوسو  نے کہا ہے کہ  چین کی جانب سے جمہوریہ کانگو کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی دعوت کانگو۔ چین تعلقات کی عمدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت برازاویل میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اکتوبر میں ہونے والے اس ایونٹ سے اپنی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوت نامہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی عمدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

2024 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کانگو کے وزیر نے کہا کہ کانگو۔ چین جامع اسٹریٹجک اور تعاون پر مبنی شراکت داری نے ملک کی ترقی کے لئے فائدہ مند متعدد منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے قابل بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں یہ تعاون جاری رہے گا، مضبوط ہوگا اور سب سے بڑھ کر متنوع ہوگا۔

چینی سفیر لی یان نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین اور کانگو کے درمیان روایتی دوستی جاری ہے اور مزید مستحکم ہوئی ہے۔