کنساشا(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کانگو کے صدرفیلکس شیسیکیڈی نے کنساشا رنگ روڈز منصوبے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا،یہ منصوبہ کانگو اور چین کے درمیان منصوبوں کے لئے وسائل تعاون پیکج کے تحت بنیادی ڈھانچے کے ترجیحی منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ہے۔
سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جس میں وزیر اعظم تولوکا سو منوا سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی ، صدر فیلکس شیسیکیڈی نے ایک ویل لوڈر کو خود چلا کر منصوبے کی تعمیر کا آغاز کیا۔انہو ں نے کہا کہ مجھے چینی تکنیکوں سے یقین ملا ہے اور میں دونوں ممالک کے درمیان زیادہ متنوع اورگہرے تعاون کا خواہشمند ہوں۔
وزیر مملکت برائے انفراسٹرکچر اینڈ پبلک ورکس الیکسس گیسارو میوونی نے کہا کہ یہ منصوبہ کانگو چین تعاون کے نئے مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے کانگو کے مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ساتھ سڑک کے باہمی ربط کو مضبوط کرتا ہے۔
یہ پروجیکٹ کنشاسا کے چار کمیونز سے گزرے گا جس میں ایک کروڑ سترلا کھ سے زیادہ افراد رہتے ہیں، چار انٹرچینجز کے ذریعے نو سڑکیں اس سے منسلک ہوں گی، جس سے ٹریفک کی بھیڑ کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر چینی سفیر ژاؤ بین نے منصوبوں کے لیے وسائل تعاون پیکج کے لیے کانگو کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ کنشاسا کا نیا سنگ میل اور بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے چین اورکانگو کےتعاون کی نئی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سڑک این ون کی جزوی بحالی سمیت سماجی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے منصوبوں کے لیے وسائل تعاون پیکج کے تحت کئی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔