کنساشا(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کانگو کے دریا ئے کانگو کے معاون دریائے کاوا میں کشتی ڈوبنے سے 21 بچوں سمیت 86 افراد ہلاک ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ رات11 بجے لادیبا گاوں میں پیش آیا، کشتی موشی قصبے سے دارالحکومت کنساشا جا رہی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 185 افراد کو بچا لیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔کشتی میں سوار افراد کی مجموعی تعداد کے متعلق علم نہیں ہو سکا۔