کابل(شِنہوا)افغانستان کے شہر کابل میں پولیس اہلکاروں نے 4 اغواء کاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ایک تاجر کو بچا لیا ہے۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے منگل کے روز بتایا کہ اغواء کاروں کا گروہ گزشتہ روز کابل شہر کے علاقہ تیمنی میں ایک تاجر کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن پولیس اہلکاروں نے 4 اغواء کاروں کو گولیاں مار کر ہلاک اور تاجر کو بازیاب کرا لیا۔
طالبان کے زیرانتظام نگران حکومت نے جنگ زدہ ملک کے کونے کونے میں اغواء، منشیات کی اسمگلنگ، مسلح ڈکیتی اور عسکریت پسندی سمیت جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔