کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ روز منی بس میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی۔مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے پیر کو سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز شام کو کابل کے علاقے دشت برچی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں پانچ افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے۔ قبل ازیں کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے دھماکے میں دو افراد کی ہلاکت اور 14 دیگر زخمیوں کا بتایا تھا،جو تمام عام شہری تھے۔ داعش نے مبینہ طور پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔