کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مقامی خیراتی ادارے بنیاد قریہ کی طرف سے مجموعی طور پر 1 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔ امدادوصول کرنیوالوں میں سے زیادہ یتیم اور معذور افراد تھے۔
خیراتی ادارے کے اہلکار مجیب الرحمن محمودی نے شِنہوا کو بتایا کہ ہمارے آج کے امدادی پیکج میں 50 کلوگرام آٹا، چینی، مٹر، چاول، خوردنی تیل ، کھجور اور نمک شامل ہے اور ہم یہ پیکج یہاں جمع ہونے والے ہر خاندان میں تقسیم کریں گے۔
افغانستان کے کابل میں مستحق افغان شہری راشن وصول کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امدادی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق افغانستان کی 3 کروڑ 50 لاکھ آبادی میں سے 2 کروڑ 20لاکھ سے زیادہ کو خوراک کی شدید قلت اور انسانی بحران کا سامنا ہے۔
45 سالہ بہرام خان نےبتایا کہ میرا تعلق ایک داخلی طور پر بے گھر خاندان سے ہے ہمارے پاس رہنے کیلئے کوئی پناہ گاہ نہیں۔ میں یہاں امداد وصول کرنے کیلئے آیا ہوں۔