• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کابل کا عالمی برادری سے افغانستان کے حوالے سے معقول پالیسی اختیارکرنے کا مطالبہتازترین

September 01, 2022

کابل(شِنہوا) افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام نگراں انتظامیہ نے عالمی برادری سے نئی حکومت پردباؤ نہ ڈالنے اوراس کے حوالے سے معقول پالیسی اختیار کرنے کامطالبہ کیا ہے۔امریکی افواج کے انخلا کی پہلی سالگرہ کے موقع پربدھ کو جاری انتظامیہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ افغانستان کے حوالے سے معقول پالیسی اختیار کرے اور ملک کی آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

بیان میں کہا گیا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری افغانوں کی خواہش کا احترام کرے، افغانوں کو اپنی پسند کا اسلامی نظام رائج کرنے اور ایک آزاد قوم کے طور پر عالمی برادری کے ساتھ معمول کے اور مثبت تعلقات قائم کرنے کی اجازت دے۔ بیان میں 20 سالہ  غیر ملکی فوجی موجودگی سے متاثرہ افراد  کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں افغانستان کے وفادار لوگ قرار دیا گیا۔

امریکی زیرقیادت افواج کے انخلاء کے حوالے سے جشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان انتظامیہ کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند نے اس دن کو امریکی قابض افواج کے خلاف افغانوں کی فتح کا دن قراردیتے ہوئے مبارکباد دی۔