• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

کابل اور اسلام آباد کے درمیان اچھے تعلقات ضروری ہیں : افغان عہدیدارتازترین

March 11, 2024

کابل(شِنہوا) افغان نگراں حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ طلوع نیوز کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کابل اور اسلام آباد کے درمیان اچھے تعلقات برقرار رکھنا ایک ضرورت ہے اور امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔  8 فروری کے عام انتخابات کے بعد پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعداپنے بیان میں افغان نگراں حکومت کے چیف ترجمان  نے پاکستان کی نئی حکومت پر زور دیا کہ وہ افغان مہاجرین کی ملک بدری کے حوالے سے نرمی کا مظاہرہ کرے۔