• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جرمنی میں مکانات کی تعمیرکےلیے درکارمدتِ منظوری کی نسبت چین زیادہ تیزی سے شہروں کی تعمیرکرہاہے،جرمن چانسلرتازترین

March 24, 2024

برلن(شِنہوا)جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ  جرمنی کی جانب سے مکانات کی منظوری کےعمل کے لیے درکار وقت  کےمقابلے میں چین زیادہ تیزی سے شہروں کی تعمیرکررہاہے۔

جرمن چانسلر اولاف شولزنے یہ بات جرمن تھنک ٹینک برٹیلسمن سٹفٹنگ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک مباحثے کے دوران ملک کی بیوروکریسی کی تعداد میں کمی لانے سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی میں ایک گھر کا منصوبہ مکمل کرنے کے لیے تین سال کافی نہیں ہوتے۔ "اگر آپ اس رفتار کو دیکھیں جس سے چین میں شہر تعمیر کیے گئے ہیں،تو ہم (اسی مدت کے دوران) کسی بھی چھت والے مکان کی منظوری تک نہیں دے سکتے ہیں۔"

اولاف شولزنے اپنے ملک پر زور دیا کہ وہ صرف باتوں کی بجائے "ناقابل یقین تیزی" حاصل کرے  اور باورکرایا ہے کہ اس سے مستقبل کے لیے جرمن باشندوں کی امیدوں کو مضبوط کرنے سمیت بہت کچھ بدلا جا سکتا ہے۔

برٹیلسمن سٹفٹنگ کے ایک سروے کے مطابق جرمن باشندوں کی ایک بڑی تعداد مایوسی کا شکار ہے، روایتی متوسط طبقے کے ہر چار میں سے صرف ایک فرد مستقبل کے حوالے سے پُراعتماد ہے۔