برلن (شِنہوا) جرمنی کے شہر سولنگن میں چاقو سے کیے گئے ایک حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جرمن میڈیا کے مطابق یہ حملہ گزشتہ شام کو شہر کے قیام کی 650ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ ایک فیسٹیول کے دوران کیا گیا۔ امدادی کارکن زخمیوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ فیسٹیول میں تقریباً 80ہزار لوگ شریک تھے ۔ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب چاقو بردار شخص نے تقریب میں شریک لوگوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد پولیس نے ہنگامی اور شوٹنگ الرٹ جاری اور فیسٹیول فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔