برلن (شِنہوا)چین اکتوبر میں درآمدات کے حوالے سے جرمنی کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار رہا ہے اور گزشتہ برس کی نسبت اس میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 17.3 ارب یوروز (18.3 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں۔
وفاقی شماریات دفتر کی جانب سے شِنہوا کو موصول اعدادوشمار کے مطابق چین سے ڈیٹا پروسیسنگ آلات، الیکٹرانک اور آپٹیکل مصنوعات کی درآمدات گزشتہ برس کی نسبت 23.1 فیصد بڑھ کر 5.8 ارب یوروز تک پہنچ گئیں۔ دیگر الیکٹرانک آلات، مشینری اور کپڑے بھی سب سے زیادہ درآمد شدہ مصنوعات میں شامل تھے۔
وفاقی شماریات دفتر کے مطابق اکتوبر میں جرمنی کی کل درآمدات بڑھ کر 130.1 ارب یورو تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 19.4 فیصد زائد ہے۔
اسی دوران یورپ کی سب سے بڑی معیشت سے برآمدات 135.3 ارب یوروز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 11.4 فیصد زیادہ ہے۔
دریں اثنا وفاقی شماریات دفتر نے کہا کہ ملک کا تجارتی نفع اپنی طویل مدتی کمی کو جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ 5.2 ارب یورو تک گرچکا ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں جرمنی کا تجارتی توازن دوگنا سے زیادہ یعنی 12.5 ارب یورو تھا۔
ایفو انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نومبر کے لئے تازہ ترین ایفو توقعات انڈیکس کے مطابق جرمن برآمد کنندگان میں ان کا رجحان بہت بہتر ہو رہا ہے۔ کیونکہ "مثبت اور منفی جائزے تقریباً متوازن ہیں "۔