شنگھائی (شِنہوا) جرمنی کی بہت سی کمپنیوں نے مسلسل چھٹے سال شنگھائی میں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں،جس سے انہیں چینی مارکیٹ میں مزید اعتمادحاصل ہوا ہے۔
بائر نے 700 مربع میٹرکے ریکارڈ بوتھ ایریا میں فارماسیوٹیکل (اینڈ ریڈیالوجی)، کنزیومر ہیلتھ اور کراپ سائنس کے تین شعبوں کے ساتھ چھٹی سی آئی آئی ای میں شرکت کی۔
بائر نے اپنے چینی شراکت داری کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے اور چین میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے اپنے اعتماد اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
بائر چین کےعوامی امور، سائنس اور پائیداری کے نائب صدرگاو یونگ نے کہا کہ سی آئی آئی ای نے چینی مارکیٹ میں طلب اور عالمی منڈی میں سپلائی کے درمیان تیزی اور مؤثر طریقے سے چینل کھول دیے ہیں۔ نمائش سے بائر کو مقامی حکومتوں، صنعتی شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ مربوط تعلق قائم کرنے کے لیے مؤثر طریقے سے چینلز تیار کرنے میں بھی مدد ملی۔
ایکسپو کے دوران، بائر فارماسیوٹیکل نے چین میں بائرکو۔لیب انکیوبیٹر کھولنے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔