تیان جن (شِںہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں جہاں ایک آٹوموٹو فیکٹری میں آٹوموبائل چیسیز اور باڈی اسٹرکچر کے پرزے ایک کے بعد ایک اسمبلی لائنز میں چلتے ہیں۔
یہ فیکٹری بینٹیلر آٹوموٹو کمپوننٹ (تیان جن) کمپنی لمیٹڈ کی ہےجو چین میں بینٹیلر گروپ کے 16 پلانٹس میں سے ایک ہے جو اعلی درجے کی کار کمپنیوں کے لئے پرزے اور ماڈیولز تیار کرتی ہے۔
کمپنی کے لانچ منیجر کلاؤس ہانس مائر نے کہا کہ کمپنی نے مارچ 2023 تک نئی پروڈکشن لائنز کی تعمیر کے لئے تیان جن میں 26 کروڑ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 66 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی تھی جس میں 2023 میں 10 کروڑ یوان کی اضافی سرمایہ کاری شامل ہے۔ کلاؤس ہانس مائر گزشتہ 11 برس سے چین میں کام کررہے ہیں۔
ہانس مائرنے کہا کہ 2023 میں مجموعی فروخت گزشتہ برس کی نسبت دگنی ہوئی تھی۔ کمپنی پیداواری لائنز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 2027 سے قبل مزید 30 کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہنس مائر نے کہا کہ ہم ایشیا بحرالکاہل کاروبار کو اپنے گروپ کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہیں اور چین اس میں دل کی حیثیت رکھتا ہے۔
کمپنی تقریباً 50 مربع کلومیٹر پر محیط تیان جن بائی چھن اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی خطے میں قائم 10 سے زائد کمپنیوں میں سے ایک ہے۔