• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جرمن چانسلر چین کا دورہ کریں گےتازترین

April 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) جرمنی کے چانسلر اولاف شولز چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر 14 سے 16 اپریل تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے گزشتہ روز  باقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر شی جن پھنگ  جرمن چانسلر سے ملاقات اور ان کے وزیراعظم لی  کے ساتھ مذاکرات ہوں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ترجمان نے کہا کہ چین جرمنی کو ہمیشہ  یکساں مفاد  پر مبنی تعاون کے لیے ایک اہم  شراکت دار سمجھتا ہے  اور یورپ اور اس سے باہر زیادہ اہم کردار ادا کرنے میں جرمنی کی حمایت کرتا ہے۔

ماو نے کہا کہ چین اور جرمنی ایک دوسرے کی ترقی سے  مستفید ہوئے  ہیں اور دونوں ممالک نے چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو مستحکم اور پائیدار طریقے سے ترقی دینے اور دنیا میں مزید استحکام لانے  کی جانب رہنمائی کی ہے۔