• Dublin, United States
  • |
  • May, 20th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جوہری ہتھیاروں سے لاحق خطرات دوبارہ ابھرکر سامنے آگئے ہیں: یو این نمائندہ برائے تخفیف اسلحہتازترین

October 05, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این) کے تخفیف اسلحہ امور کے اعلی نمائندے ازومی ناکامتسو نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لاحق خطرات عالمی سطح پردوبارہ  ابھر کرسامنے آگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی فرسٹ کمیٹی (تخفیف اسلحہ وبین الاقوامی سلامتی) کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ناکامتسو نے جوہری ہتھیار رکھنے والی تمام ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کو ممکنہ معدومیت سے بچانے کے لیے فوری طور پر کسی بھی جوہری ہتھیار کے استعمال میں پہل نہ کرنے کا عہد کریں۔ ناکامتسو نے یوکرین بحران کے خاتمے کے ساتھ ساتھ جوہری تحفظ کولاحق خطرات کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے سب سے مطالبہ کیا کہ وہ اس انتہائی  مقام سے پیچھے ہٹ جائیں۔

کمیٹی کے چیئرمین،اقوام متحدہ میں سری لنکا کے مستقل نمائندے موہن پائرس نے کہا کہ عالمی برادری کو درحقیقت ایک تلخ حقیقت کا سامنا ہے، جنگ اور تشدد فوجیوں اور شہریوں دونوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے کیونکہ امن کی خواہش مزید دور ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی عالمی سلامتی کے پیچیدہ ماحول کے لیے جلد سفارشات تیار کرنے کی کوشش کرے گی۔