تہران(شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے دباؤ اور دھمکیوں کے ماحول میں بات چیت نہیں کرے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران اب بھی مذاکراتی عمل پر قائم ہے اور اس کا مقصد جوہری معاہدے(جے سی پی اواے) کو مکمل کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تاہم امریکی حکام جانتے ہیں کہ ایران دباؤ اور دھمکیوں کے تحت مذاکرات اور رعایتیں لینے پرآمادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے معاہدے کی پابندی کی اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے جبکہ امریکہ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور یورپی فریقوں نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور امریکہ کے یکطرفہ اور غیر قانونی انخلاء کی تلافی نہیں کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ہم معاہدے کے یورپی فریقین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ امریکہ کے سامنے ہتھیار نہ ڈالیں۔