• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جوہری آلودہ پانی کاسمندر میں اخراج روکنے تک جاپانی آبی مصنوعات پر پابندی برقرار رہےگی:ایچ کے ایس اے آرتازترین

October 05, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے کہا ہےکہ اگر جاپانی حکومت جوہری آلودہ پانی کوسمندر میں خارج کرنے کا سلسلہ جاری رکھتی ہے تووہ   10 جاپانی میٹروپولیس یا پریفیکچرز سے آبی مصنوعات کی درآمد پر پابندی برقرار رکھے گی۔

ایچ کے ایس اے آرحکومت کے سیکرٹری برائے حیاتیاتی ماحولیات وماحولیات تسی چھِن وان نے کہا کہ  ایچ کے ایس اے آرحکومت جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں ڈمپنگ کی مخالفت کرتی ہے اورہماری جانب سے یہ پابندی فوڈ سیکورٹی اور صحت عامہ کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

تسی  نے پائیدار ترقی 2023 عالمی کانفرنس میں شرکت کے بعد کہا کہ ایچ کے ایس اے آرحکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ درآمد کی جانے والی تمام غذائی مصنوعات محفوظ ہیں، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ  کیٹرنگ انڈسٹری پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جائے گا۔